وزیر داخلہ محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکریٹری داخلہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔
مسقط ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عمان کے وزارت داخلہ کے حکام، سیکریٹری داخلہ اور عمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، موجودہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی سیکریٹری داخلہ عمان کے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔