وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ  کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن  سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال  نے کہا کہ   عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ  کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی عمان کے

پڑھیں:

کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ملزم گرفتار

کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ  سرکل کےحوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمان کے ساتھ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکریٹری داخلہ سے ملاقات
  • محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات
  • خطے کی صورتحال: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
  • خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • وزیرِ داخلہ کا شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس، اہم احکامات جاری
  • کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ملزم گرفتار
  • عالمی یوم مزدور پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام