2025-05-04@18:13:37 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«ڈپٹی سیکریٹری جنرل»:

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں قومی اسمبلی کےحالیہ اجلاس سے غیر حاضر  وزراء، پارلیمانی سیکریٹریوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ 20 مارچ کے اجلاس کےدوران وقفہ سوالات میں وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز موجود نہیں تھے، وزارت پاور اور وزارت مواصلات کے 19سوالات تھے تاہم ایوان کو وزراء نے کوئی اہمیت نہ دی، متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان جواب دینے کےلیے ایوان میں موجود نہیں تھے۔ڈپٹی اسپیکر کے خط میں کہا گیا کہ یہ پارلیمانی روایات کی بے توقیری اور فرائض سے چشم پوشی بھی ہے، اس معاملے کے اوپر کابینہ اراکین نے اجتماعی ذمہ داری کے بنیادی اصول پر بھی عمل نہیں کیا۔خط میں کہا...
    ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ نے ماہ رمضان کے پہلے جمعے پر مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون کیا، اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور 117 گراں فروش حوالات بند کردیے گئے، جبکہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی پر 21 دکانداروں پر مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین  سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...
    بابر شہزاد ترک :وفاقی حکومت کی جانب سے افسروں کے  تبادلے کردیے گئے ۔ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ۔  چیف (ریٹیلرز رجسٹریشن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد نازیہ زیب علی تبدیل،نازیہ زیب علی جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سِوک مینجمنٹ، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد جواد حیدر شاہ تبدیل  اور محمد جواد حیدر شاہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ۔اورپولیس سروس گریڈ 18 کے اخلاق اللہ کی خدمات پنجاب سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئیں ۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن نور احمد بروہی   کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...
۱