مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون، 117 گراں فروش حوالات میں بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ نے ماہ رمضان کے پہلے جمعے پر مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون کیا، اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور 117 گراں فروش حوالات بند کردیے گئے، جبکہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی پر 21 دکانداروں پر مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ جمعہ المبارک کے موقع پر ایک لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سپلائی کو ڈبل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد علی بخاری کے خلاف
پڑھیں:
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
رحیم یار خان:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔