سٹی42:  بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی، سرحدوں پر سٹینڈ آف اور پاکستان کے خلاف مسلسل غیر منصفانہ اقدامات، بین الاقوامی انڈس واٹرز ٹریٹی کی کھلی خلاف ورزیوں کے  12 دن کے بعد پاکستان نے آخر کار سکیورٹی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانے  کا فیصلہ کر لیا۔  نیویارک میں پاکستان کے نمائندہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلوانے کے لے انتظامات کرنے کی ہدایات بھیج دی گئیں۔

 اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ 

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

فارن آفس کے رسمی اعلامیہ  کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارت کے سراسر غیرقانونی اقدامات  سے بھی سلامتی کونسل کو آغاہ کیا جائے گا۔

 بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا پاکستان کا یہ  اقدام عالمی برادری کے سامنے  بھارت کی یکطرفہ مہم جوئی اور اشتعال انگیزی کے حقائق پیش کرنے ایک ہفتہ سے جاری  کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل سلامتی کو کونسل کا

پڑھیں:

پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی