پشاور:

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے۔

تحصیل تنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کی نہیں بلکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے یک جہتی کی ضرورت ہے، یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق و اتحاد کا ہے تاکہ حالات بہتر ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں بغیر شواہد کے بھارت کے یک طرفہ فیصلے ہرگز قابل قبول نہیں، کشمیر کے واقعے پر پاکستان میں یک جہتی ہے جبکہ بھارت میں اس پر آپس میں اختلافات ہیں۔

آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ کشمیری عوام پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی بند کرنے کا بھارتی فیصلہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف اسلامی ممالک کو متحد ہو کر مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور شہادتیں ہو رہی ہیں، اس سلسلے میں او آئی سی کی قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، مختلف ممالک کو اس کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ٹینشن ختم ہو، جنگ دونوں ممالک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بھارت مسلمانوں کی قوت کا سامنا نہیں کر سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہمیں مجبور کیا تو پاک فوج ایسا منہ توڑ جواب دے گی جو بھارت کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خان شیرپاؤ نے نہیں بلکہ نے کہا کہ

پڑھیں:

گوجرانوالہ کے پہلوان دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر

گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں تربیت پانے والے سینکڑوں پہلوان صرف کشتی کے ماہر ہی نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے بھی سرشار ہیں۔

یہ پہلوان گری بادام یوں ہی نہیں کھاتے بلکہ ان کے جسموں میں فولاد ہے اور دلوں میں پاکستان۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے گوجرانوالہ کا سفر، سکھ نوجوان نے نانا کی خواہش پوری کردی

ان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت آیا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پہلوان کہتے ہیں کہ بس ایک اشارہ درکار ہے، پھر دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی گوجرانوالہ گوجرانوالہ کے پہلوان

متعلقہ مضامین

  • کشمیر اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم کیخلاف اسلامی ممالک کو متحد ہونا چاہیے، آفتاب شیرپاو
  • قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف
  • دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے: صدر کسان اتحاد
  • گوجرانوالہ کے پہلوان دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر
  • آزادی صحافت جمہوریت و انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے: عطاءاللّٰہ تارڑ
  • خاک سے اٹھتے خواب: ایران و پاکستان کا اتحاد
  • اولیا اللہ
  • پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
  • قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف