بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے اداکار بابل خان کے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹوٹ پڑنے اور بالی ووڈ کو ‘جعلی انڈسٹری‘ کہنے کے چند گھنٹے بعد ان کے اہلخانہ اور ٹیم نے ایک بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بابا میں ہار نہیں مانوں گا، آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘

بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ کہ بابل خان ایک مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ بابل ٹھیک ہیں اور وہ جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔

اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بابل خان نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے دماغی صحت کے سفر کے بارے میں کھلے اظہار پر بے پناہ محبت اور تعریف ملی ہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام خیر خواہوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں اور جلد بہتر محسوس کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابل کی ایک ویڈیو کو غلط طور پر دیکھا گیا۔

مزید پڑھیے: بالی وڈ اداکار عرفان خان کے بعد زندگی کیسی ہے؟

مذکورہ ویڈیو میں بابل خان نے یہ کہا تھا کہ بالی ووڈ سب سے زیادہ جعلی انڈسٹری ہے جس کا کبھی میں بھی حصہ رہا ہوں لیکن بہت کم لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ بالی ووڈ بہتر ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے آپ کو بہت کچھ دکھانا ہے، میرے پاس آپ کو بتانے کے لیے بہت کچھ ہے۔

ایک اور پیغام میں بابل نے کہا تھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ’شنایا کپور، اننیا پانڈے، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جویال، آدرش گورو اور ارجیت سنگھ ایسے بہت سے لوگ ہیں، بالی ووڈ بہت ظالم ہے‘۔

تاہم اہلخانہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ بابل کی جانب سے اننیا پانڈے، شانایا کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جوئیل، آدرش گورو، ارجن کپور، اور اریجیت سنگھ جیسے فنکاروں کا ذکر کرنے کا مقصد ان کے دل، صداقت، جذبے اور انڈسٹری میں ساکھ بحال کرنے کی کوششوں کی حقیقی تعریف کرنا تھا۔

اہلخانہ نے کہا کہ ہم احترام کے ساتھ میڈیا کی اشاعتوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بکھرے ہوئے ویڈیو کلپس سے نتائج اخذ کرنے کے بجائے ان کے الفاظ کے مکمل سیاق و سباق پر غور کریں۔

مزید پڑھیں: مرحوم اداکار عرفان خان پردہ سیمیں پر آخری مرتبہ کب نظر آئیں گے؟

مذکورہ ویڈیو میں بابل بات کرتے ہوئے رو بھی رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی بابل خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بابل خان کسی ذاتی یا پیشہ ورانہ وجوہات کے سبب ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابل خان بابل خان بالی ووڈ کے خلاف بابل خان کے اہلخانہ کا بیان عرفان خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بابل خان کے اہلخانہ کا بیان عرفان خان عرفان خان بالی ووڈ انہوں نے کہ بابل کہا کہ

پڑھیں:

دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟

سال رواں کی ایسکوائرس رِچ لسٹ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار قرار دے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی تصویر والی شرٹ پہننے پر ماہرہ خان کو تنقید کا سامنا

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں ٹاپ 10 میں ایک ہی بھارتی اداکار ہیں جبکہ دیگر کا تعلق امریکا اور برطانیہ سے ہے۔

مذکورہ فہرست میں شامل اداکار صرف اپنے فلمی معاوضوں پر انحصار نہیں کرتے بلکہ وہ مختلف کاروبار کے مالک بھی ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس حوالے سے 6 معروف ترین اداکاروں کو پیچھے چھوڑا ہے۔ جانیے فہرست کے اعتبار سے کس اداکار کا کون سا نمبر ہے اور ان کے اثاثوں کی کل مالیت کیا ہے۔

ٹاپ 10 اداکار کون؟

جیکی چین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 557 اعشاریہ 09 ملین ڈالر ہے۔

مزید پڑھیے: شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار، جن کے نام سے سونے کا سکہ جاری

ٹام ہینکس 571 اعشاریہ 94 ڈالر کے ساتھ 9ویں، جیک نکلسن 590 ملین ڈالر کے ساتھ 8ویں، بریڈ پٹ 594 اعشاریہ 23 ملین ڈالر کے ساتھ 7ویں، رابرٹ ڈی نیرو 735 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے، جارج کلونی 742 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر ہیں۔

شاہ رخ خان کا اس فہرست میں نمبر چوتھا ہے اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 876 اعشاریہ 5 ملین ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر ںام کروز اور دوسرے نمبر پر ڈووین جانز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت بالترتیب 891 ملین ڈالر اور ایک ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان شادی کی پہلی رات پھوٹ پھوٹ کر کیوں روئے تھے؟

امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں پہلا نمبر آرنلڈ شوارزنیگر ہیں جن کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان چوتھے امیر اداکار

متعلقہ مضامین

  • بابل خان نے زارو قطار روتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا
  • بابل خان نے اننیا پانڈے، شنایا کپور اور دیگر کو ’’بدتمیز‘‘ قرار دے دیا
  • لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا
  • بھارت میں آئی ایس پی آر اور پاکستانی اداکاروں کے بعد لاہور قلندر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک
  • دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟
  • اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی
  • ’’مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، جوتوں سے تواضع‘‘؛  انوکھے احتجاج کی ویڈیو دیکھیں
  • غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
  • نفسیاتی امراض اور سماجی اقدار