سندھ کے مختلف شہروں میں مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
جیکب آباد ،لاڑکانہ،گھوٹکی، سکھر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ حیدرآباد میں مٹی کے طوفان کے دوران حیسکو کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے۔
بارش اور مٹی کے طوفان کے بعد سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
دادو میں گردوغبارکے طوفان سےمتعدد درخت اوربجلی کے پول گرگئے جبکہ نواب شاہ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گر گئے ،بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کی پیشگوئی
نجی موسمیاتی ادارے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ پیر اور منگل کو شمال مشرق اور شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہےکہ آندھی کے پیش نظربل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹہ اور جامشورو میں آئندہ 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ٹنڈو اٰلہ یار، ٹنڈو محمد خان اورگردونواح بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، روہڑی اور شہداد کوٹ میں آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے۔ دادو اور مورو میں بھی بارش اور آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا امکان ہے کے ساتھ بجلی کی
پڑھیں:
زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔