کراچی میں پیر منگل کو آندھی کیساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو شمال مشرق اور شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
نجی موسمیاتی ادارے کا شہریوں سے کہنا ہے کہ آندھی کے پیشِ نظر بل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، کراچی میں 9 سے 10 مئی کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
کراچی محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک.
حیدرآباد، ٹھٹہ، جامشورو میں 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، روہڑی، شہداد کوٹ میں آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے، دادو، مورو میں بھی بارش اور آندھی و ژالہ باری کا امکان ہے۔
نواب شاہ، سیہون، سانگھڑ میں بارش اور ژالہ باری، جبکہ بدین، میرپور خاص، گولارچی، مٹھی، اسلام کوٹ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے گرج چمک کے کراچی میں ساتھ بارش کے ساتھ
پڑھیں:
رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے: ماہرین موسمیات
— فائل فوٹوماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ عام طور پر ملک کے جنوبی حصے میں مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔