ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)برادر اسلامی ملک ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے، اعلی عسکری افسران، ترک سفارتی نمائندگان اور مقامی معززین نے پرجوش خیرمقدمی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی کی بندرگاہ پر گونجتے قومی ترانوں اور لہراتے پرچموں کے درمیان یہ منظر پاک ترک برادری کی لازوال دوستی کا حسین مظہر بن گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خیرسگالی دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مستحکم کریگا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں، مشقیں، اور ملاقاتیں طے ہیں جن میں دفاعی حکمتِ عملی، بحری سلامتی اور فنی تبادلوں پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی۔ٹی سی جی بیویوک آدا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو آدا درجے کے تحت تیار کیا گیا۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں، سونار، ریڈار اور برقی جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری نگرانی، دہشت گردی کے انسداد اور دفاعی مشنوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ یہ دورہ عوامی سطح پر بھی بھائی چارے، محبت، اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ اعتماد، باہمی عزت، اور مشترکہ نظریے پر مبنی رہے ہیں۔ یہ دورہ اس دوستی کو نئی جہت دے گا اور آنے والے وقت میں مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگراموں اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیش خیمہ بنے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بحری جہاز

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر

جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی