—آئی ایس پی آر یو ٹیوب ویڈیو اسکرین گریپ

ترک بحری جہاز ٹی سی جی بویو کاڈا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔

یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتائی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا

بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارےکی علامت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترک بحری جہاز آئی ایس پی آر

پڑھیں:

بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی. جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی. پی ایل اے کے قومی دفاع، سیکیورٹی اور ترقی کے وژن کو سراہا اور پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترنے والا، منفرد اور ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی ہے .پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’اہلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ پر شہزادہ ہیری نے بھائی کو مکّا جڑ دیا‘، نئی کتاب میں دعویٰ
  • یوم آزادی کی مناسبت سے  آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یورپ میں مائع آئٹمز کے ساتھ جہاز میں سفر کرنا جلد آسان
  • یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف
  • پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے
  • گھگھر پھاٹک میں بلوچستان کے جوڑے اور بچے کا قتل، مقتولہ کے بھائی اور والد پر مقدمہ درج