اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی، بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یو ٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے ،یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے ،پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے ۔بھارت چاہے سچ کو روکنے کے جتنی مرضی ہتھکنڈے اپنائے، پاکستان کی آواز سرحدوں سے پار بھی سنی جائے گی۔ وزیر اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر پاکستان کا ملی نغمہ چلا دیا۔ وزارت اطلاعات نے ملی نغمہ تیار کیا ہم نے بھارت کو گھر میں گھس کر مارا۔ بھارت نے اکاؤنٹ بند کئے تو ہم نے گھر میں گھس کر مارا۔ انڈین یو ٹیوب چینل پر پاکستان کا راج ہے، پاکستان اپنا بیانیہ بھارت میں پیش کرنے میں سبقت لے گیا۔ ٹیکنالوجی میں بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے، بھارت کو دفاعی اور سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملی نغمہ

پڑھیں:

امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کا ضامن: وزارت خزانہ

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر انیس فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی حکام کے متوازن اور مستقبل بین نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بناتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ٹیرف سطح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دینے کے لیے متوقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں، جو ملکی برآمدات کا بنیادی ستون ہے۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے، وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ ٹیرف معاہدہ پاکستان کو امریکی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

وزارت نے زور دیا کہ پاکستانی برآمد کنندگان اور تجارتی اداروں کو چاہیے کہ وہ جارحانہ اور مرکوز مارکیٹنگ کی حکمت عملی اپنائیں تاکہ اس ترقی سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔وزارت نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور حکومت اس حوالے سے برآمد کنندگان کو پالیسی تعاون، مارکیٹ انٹیلیجنس اور تجارتی فروغ کی کوششوں کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزارت خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مثبت روابط اور قریبی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، خاص طور پر سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی، معدنیات و کان کنی، توانائی اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھے گا تاکہ معاشی ترقی اور باہمی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیا جا سکے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
  • پاکستانی فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
  • یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کا ضامن: وزارت خزانہ
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
  • بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار کو آپریشن سندور ناکامی پر گھیر لیا
  • مودی پر جنگی جنون سوار، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں، وزیر اطلاعات