بھارتی پرچم بردار جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ تاہم کسی خاص صورت حال میں استثنیٰ کا فیصلہ انفرادی بنیاد پر معاملے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
وزارت بحری امور نے یہ ہدایات متعلقہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ کر دی ہیں اور یہ فیصلہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی بحری پالیسی کا ایک واضح اور مضبوط اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی کے جواب میں کیا ہے، بھارت نے شپنگ کے ساتھ مواصلات کے رابطے بھی معطل کردیے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان شپنگ روابط انڈو-پاک شپنگ پروٹوکول کے تحت جاری تھے جو 2006 میں طے کیا گیا تھا، اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے جہازوں کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی تکنیکی مدد بھی فراہم کرتے رہے اور دونوں ملکوں کے ماہی گیروں کا بھی تبادلہ کیا جاتا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی پرچم بردار
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی پریس سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت ’اپر پریس روم‘ میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا۔ اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔