واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025  سب نیوز 
لاہور (سب نیوز )واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جبکہ شرکا ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ پنجاب رینجرز کی پریڈ، بالخصوص خواتین اہلکاروں کی شرکت نے شرکا کے جذبے کو دوچند کر دیا۔ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں افراد پر مشتمل عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے ساتھ ہی فضا میں ملی نغمے گونجنے لگے۔ شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے نعر تکبیر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر ماحول کو وطن پرستی سے بھر دیا۔
پنجاب رینجرز کے ولولہ انگیز مارچ پاسٹ نے شرکا کا لہو گرما دیا، خاص طور پر رینجرز کی خواتین اہلکاروں کی شرکت نے تقریب کو مزید پرجوش بنا دیا۔ عوام، خصوصا نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے اپنی افواج کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مسلسل تالیاں اور نعرے لگائے۔
حالیہ دنوں میں پہلگام فالس فلیگ اور بھارت کی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوں کے پس منظر میں یہ عوامی اجتماع نہ صرف حب الوطنی کا اظہار تھا بلکہ دشمن کو یہ دوٹوک پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ اسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: واہگہ بارڈر پر پرچم پاکستان زندہ باد زندہ باد کے
پڑھیں:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائیاں: بھارتی اسپانسرڈ3 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعات پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سےمؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانےکا کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، امید ہےافغانستان خوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنےدے گا۔