فوٹو فائل

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی، جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پریڈ کی۔

 فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان کے ایران سے متصل بارڈر کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند

پاکستان نے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران سے ملحقہ کئی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ پنجگور کے مطابق پنجگور میں واقع ایران سے متصل چیدگی اور جیرک پروم کے بارڈر پوائنٹس پر آمد و رفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے، جبکہ گوادر میں گبد کلاتو کراسنگ کو بھی بند رکھا گیا ہے، ان مقامات پر ایندھن کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں، انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

کیچ ضلع میں واقع ردیگ مند بارڈر بھی تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کی موجودہ غیر مستحکم صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائی حدود کی بندش، پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش اور واپسی کے لیے انتظامات جاری

تاہم، تفتان بارڈر پر تجارت اور مسافروں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور وہاں فی الحال کوئی رکاوٹ نہیں دیکھی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو مرحلہ وار کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران بارڈر پوائنٹس بلوچستان پاکستان پنجگور جیرک پروم چیدگی گوادر

متعلقہ مضامین

  • جی سیون اجلاس میں بھارت کو بڑی سبکی، نام اور پرچم منظر سے غائب کردیاگیا
  • ایرانی پارلیمنٹ پاکستان تشکر تشکرکے نعروں سے گونج اُٹھی
  • صدر کے خطاب کے دوران ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی
  • ایرانی پارلیمنٹ 'پاکستان تشکر تشکر' کے نعروں سے گونج اُٹھی
  • ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی
  • ایرانی پارلیمنٹ میں ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں کی گونج
  • ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج
  • پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
  • فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب
  • پاکستان کے ایران سے متصل بارڈر کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند