لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔

ریسکیو کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت بھی مانگی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ریسکیوئرز عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر لازوال خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیوئرز کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ کئی ریسکیو آپریشنز کا حصہ رہ کر ریسکیوئرز کی خدمات کو موقع پر سراہا ہے۔ 2010 کے سیلاب میں ریسکیوئرز نے مشکل میں پھنسے ہزاروں افراد کی مدد کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن تھا۔ موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کامیابی سے جاری ہیں۔ڈاکٹر رضوان نصیر کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حال ہی میں 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے۔فائر ریسکیو سروس نے 260,830 آگ لگنے کے واقعات میں عوام کو 716 ارب کے نقصانات سے بچایا ہے۔

ریسکیو 1122 کے 24 شہداء قوم کے عظیم ہیرو ہیں۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر 100 فیصد عملدرآمد ضروری ہے۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیوئرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ بلند و بالا عمارات میں فائر ہائیڈرنٹس، الارم سسٹمز، ایگزٹ اور سیڑھیاں لازمی لگائیں۔

فائرفائٹرز جلتی عمارتوں میں جا کر زندگیاں بچانے والے ہمارے ہیروز ہیں۔ بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی تقریب میں ریسکیو افسران، کیڈٹس اور بہترین ریسکیورز نے شرکت کی۔محمد ثقلین اعظم کو بہترین فائر ریسکیور اور منیب اظہر کو بہترین لیڈ فائر ریسکیور قرار دیا گیا۔ڈویژنل سطح پر بہترین فائر اور لیڈ فائر ریسکیوئرز کو اسناد و نقد انعامات دیئے گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق فائر ریسکیو

پڑھیں:

بارڈر پر تناؤ ہے لیکن پاکستانی ڈرنے والے نہیں، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیٹے، بیٹیاں اور پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان آج پاک فوج کو ساتھ کھڑے ہونے کا بھر پور میسج دے رہے ہیں۔ بچوں کی پاکستان سے محبت دیکھ مجھے امید ہوگئی کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، بچوں مجھے صرف آپ سے ایک وعدہ چاہیے کہ آپ کا جب بھی کوئی قدم اٹھے گا اس ملک کی بھلائی اور ترقی کیلئے اُٹھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈر پر تناؤ ہے لیکن پاکستانی ڈرنے والے نہیں، ہونہار سکالر شپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بیٹے، بیٹیاں اور پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان آج پاک فوج کو ساتھ کھڑے ہونے کا بھر پور میسج دے رہے ہیں۔ بچوں کی پاکستان سے محبت دیکھ مجھے امید ہوگئی کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، بچوں مجھے صرف آپ سے ایک وعدہ چاہیے کہ آپ کا جب بھی کوئی قدم اٹھے گا اس ملک کی بھلائی اور ترقی کیلئے اُٹھے گا۔ نوجوان عہد کرلیں کہ ان کا ہر قدم پاکستان کی بھلائی کیلئے ہوگا تو پاکستان کے مستقبل کی اس سے بڑی کوئی ضمانت نہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجابی بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، دوسرے صوبوں کے بچے لیپ ٹاپ کیلئے میسج کرتے ہیں۔ باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی اپنے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دیں۔ بچوں کو سکالر شپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت سب کچھ دیں کیونکہ یہی ہمارا مستقبل ہے۔ ہونہار طلبہ آج کے سپر سٹار ہیں، طلبہ سے محبت اور احترام کا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔ لیپ ٹاپ دیکھ کر بچوں کو مریم نواز شریف کی چاہت نظر آئے گی۔ ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میں تھوڑا ٹائم لگا جس کی وجہ سے میں ہرروز بچوں کو مس کرتی رہی۔ ہر میٹنگ کیلئے وقت مختص کیا جاتا ہے مگر طلبہ کیلئے وقت کی کوئی لمٹ نہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آج کل لوگ سیاست کو بُرا سمجھتے ہیں لیکن سیاست عبادت ہے۔ ساڑھے 12 لاکھ مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار سبسڈی کیلئے راشن کارڈ دیئے ہیں۔ اپنے بچوں کے درمیان بیٹھ کر میرا دل سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔ لاہور ڈویژن کے14 ہزار بچوں کو میرٹ پر بلاامتیاز لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیتے ہوئے کسی نے نہیں پوچھا کہ آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے۔ ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں 60 فیصد طالبات ہونے پر خوش ہوں۔ سب بچوں اور والدین سے درخواست کرتی ہوں کہ میرا شکریہ ادا نہیں کرنا، بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔  بچوں کو سکالر شپ یا لیپ ٹاپ نہیں بلکہ شاباش دینے آئی ہوں۔ طلبہ کی کامیابی پر جتنی خوشی ان کے والدین کو ہوتی ہے ان سے زیادہ میں خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وردی والے قوم کی حفاظت کرتے ہیں، وردی کو ڈنڈے پر ٹانگنے والے آج جیلوں میں ہیں۔ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالوں کا مستقبل تاریک ہے۔ دہشتگردی کرنیوالوں کے اپنے بچوں ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کا جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ آزادی صحافت پر پیغام
  • پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، خواجہ سلمان رفیق
  • صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا
  • پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق
  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے 206,685ایمرجنسی متاثرین کوماہ اپریل کے دوران ریسکیو سروسز فراہم کیں
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ’سوہنی دھرتی‘ گا کر داد سمیٹ لی
  • بارڈر پر تناؤ ہے لیکن پاکستانی ڈرنے والے نہیں، مریم نواز شریف