انڈیا نے افغانستان کے 150 ٹرکوں کو داخلے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کی اجازت کے باوجود افغانستان کے 150 ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے داخلے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے افغانستان سے آنے والے سامان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی اجازت دینے کے باوجود بھارت نے ٹرکوں کیلئے بارڈر نہیں کھولا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے سامان سے لدے 150 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں لیکن پاکستان کی اجازت کے باوجود بھارت نے اپنا بارڈر بند کر رکھا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔سہ ملکی سیریز کا شیڈول کے مطابق 29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان‘30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان‘1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستانُ2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان‘4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای‘5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای‘ا ور7 ستمبرکو فائنل ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔