لاہور:واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جبکہ شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ پنجاب رینجرز کی پریڈ، بالخصوص خواتین اہلکاروں کی شرکت نے شرکاء کے جذبے کو دوچند کر دیا۔ فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ہزاروں افراد پر مشتمل عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے ساتھ ہی فضا میں ملی نغمے گونجنے لگے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ”نعرۂ تکبیر“، ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے فلک شگاف نعرے لگا کر ماحول کو وطن پرستی سے بھر دیا۔

پنجاب رینجرز کے ولولہ انگیز مارچ پاسٹ نے شرکاء کا لہو گرما دیا، خاص طور پر رینجرز کی خواتین اہلکاروں کی شرکت نے تقریب کو مزید پرجوش بنا دیا۔ عوام، خصوصاً نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے اپنی افواج کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مسلسل تالیاں اور نعرے لگائے۔

حالیہ دنوں میں پہلگام فالس فلیگ اور بھارت کی جھوٹی ”سرجیکل اسٹرائیک“ کے دعوؤں کے پس منظر میں یہ عوامی اجتماع نہ صرف حب الوطنی کا اظہار تھا بلکہ دشمن کو یہ دوٹوک پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جانے کی اجازت دے دی ہے وزارتِ خارجہ پاکستان نے افغانستان کے سفارت خانے کو ایک باضابطہ مراسلے میں مطلع کیا ہے کہ پاکستان نے 25 اپریل 2025 سے قبل ملک میں داخل ہونے والے افغان ٹرکوں کو انڈیا کے لیے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اجازت ان افغان ٹرکوں کو دی جا رہی ہے جو انڈیا کے لیے سامان تجارت لے کر پاکستان میں داخل ہوئے تھے مگر مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پھنس گئے تھے. افغان سفارت خانے کی جانب سے 28 اپریل 2025 کو دی گئی درخواست کے جواب میں پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 150 افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے اور اس بات کی ہدایت بھی کی ہے کہ اگر مزید کوئی افغان ٹرک پھنسے ہوئے ہوں تو ان کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی کی جا سکے.                                                                                                                              

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی ولولہ انگیز تقریب، ’ہر پاکستانی خود کو سپاہی محسوس کرتا ہے‘
  • واہگہ بارڈر، قومی پرچم اتارنے کی تقریب، فضا جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی
  • واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
  • انڈیا نے افغانستان کے 150 ٹرکوں کو داخلے سے روک دیا
  • پاکستان اور بھارت کی جانب سے شہریوں کی واپسی کیلیے واہگہ بارڈر پر نرمی
  • پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی
  • اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جانے کی اجازت دے دی