پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ، آئندہ کسی جہاز کے آنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جب کہ بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔
پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کسی بھی ہندوستانی جھنڈے والے جہاز کو پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ حکم نامہ بھارتی اثاثوں، کارگو، اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر، عوامی مفاد اور ہندوستانی شپنگ کے مفاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔
بھارتی بندرگاہ پر موجود پاکستانی پرچم بردار بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ: اسکولوں میں اجرک، ٹوپی کا تحفہ دینے پر پابندی عائد
حکومتِ سندھ کی جانب سے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت سمیت مہمانوں کے استقبال کےلیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا استقبال کی تقریبات کےلیے استعمال غیر مناسب ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔