بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاکستانی وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کے پاکستانی پانیوں اور بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بھارتی کارگو بحری جہازوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔اب پاکستانی وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلے کے تحت نہ صرف بھارتی جہازوں کو پاکستانی بندرگاہوں میں داخل ہونے سے روکا جائے گا بلکہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے۔بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ڈاک اور پارسلز کی ترسیل کا عمل معطل کردیاوزارت نے اس فیصلے کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو قرار دیا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی قسم کے استثنی کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس کا جائزہ لے کر کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت بحری امور کے مطابق یہ فیصلہ ملکی مفاد اور سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ سمندری خطرے سے بچا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ پاک بھارت کشیدگی،وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت کرنے سے انکار عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چوناCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرچم بردار بحری جہازوں
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔