پاک، بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا دورۂ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سٹی42:پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔
چند روز قبل ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی،ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس اپنے دورے میں بھارتی ہم منصب جے شنکر سے پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کریں گے۔
کچھ روز پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، پاک بھارت ثالثی کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خارجہ عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ
پڑھیں:
وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے
کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے سٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔