ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صوبے البرز میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلےکی گہرائی 8کلومیٹر تھی،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارت خانے آمد، سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی کی دورہ ایران کی دعوت
جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ مئسلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسلمہ ہے، ایرانی سفیر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ جے یو آئی کے سوشل میڈیا کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا ایرانی شہر بندر عباس میں ہونیوالی آتش زدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے متعلق گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے خطے میں امن وامان کے قیام پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جمیعت علمائے اسلام کے میڈیا سیل کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ مئسلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسلمہ ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے آمد اور ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی گئی۔