جوز بٹلر نے آئی پی ایل میں بھارت کے مشہور بیٹر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
AHMEDABAD, INDIA:
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔
آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 12 رنز درکار تھے تاہم انہوں نے نہ صرف 12 رنز بنائے بلکہ 37 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر گجرات ٹائٹنز کا مجموعی اسکور 200 سے آگے بڑھایا۔
قبل ازیں بھارت کے سوریا کمار یادیو نے رواں سیزن میں ہی یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم پہلے اور دوسرے نمبر پر بالترتیب کرس گیل اور اے بی ڈی ولیئرز براجمان ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز نے آئی پی ایل میں 4 ہزار رنز کا سنگ میل دو ہزار 658 گیندوں پر حاصل کیا تھا۔
جوز بٹلر نے آئی پی ایل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے دو ہزار 677 گیندوں کا سامنا کیا، اس سے قبل بھارت کے سوریا کمار یادیو نے دو ہزار 714 گیندوں میں 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل میں جوز بٹلر نے بھارت کے
پڑھیں:
اسلام آباد، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے اٹک اور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے بارہ بج کر دس منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔