سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 536 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 536 کی حد پر پار کر گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچیبج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 3 نئے ریکارڈ قائم ہو گئے، انڈیکس پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 800 پوائنٹس تیزی سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 775 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔

بعدازاں 100 انڈیکس583 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 536 پوائنٹس کی بلند ترین حد پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1775 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان کے سفارتی اور معاشی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو قرار دیتے ہیں جس میں سب سے نمایاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ ہے۔

دوسری طرف آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور پولینڈ کے درمیان گیس و تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بھی ایک پیش رفت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے تیل و گیس کی کمپنیوں کے حصص اور کاروبار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود کی ریٹائرمنٹ پر ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات نو مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن جاری، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے لندن کا تاریخی فنڈ ریزنگ شو: فلسطین کیلئے 2 ملین ڈالر جمع جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 58 ہزار

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا