بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

فیصل آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی، بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا پروگرام معطل کرنے کا کہا، پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزاد تحقیقات کی پیشکش کی، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی حکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پہلگام واقعہ:سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے مودی کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد رونما ہونے والی صورتحال نے جہاں پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں تناؤ پیدا کیا، وہیں دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کے بادل بھی مڈلانے لگے ہیں۔

ایسے میں جب کہ پاکستان پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے اسے مودی کے جنگی جنون سے تعبیر کر رہا ہے، خود بھارت میں سے مودی سرکار کی اس  سازش کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں ہیں۔

بھارت کے متعدد سیاستدانوں، سینیئر صحافیوں اور کئی چینلز کی جانب سے بی جے پی سرکار کی سازش کا بھانڈا پھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک بھی بولے پڑے ہیں۔

 انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپروای کا نتیجہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ برسراقتدار بھارتی جنتا پارٹی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مودی سے ملاقات کرنے والے وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے خود کو لعنت کا حقدار کیوں قرار دیا
  • مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کی مودی سے ملاقات
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثناءاللہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مشعال ملک کا اقوامِ متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
  •  مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاونٹرز،بھارت کا نیا منصوبہ بے نقاب
  • مظفرآباد، اسرائیلی طرز پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
  • بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری
  • پہلگام واقعہ:سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے مودی کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا