آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری خوشحال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جنگ جیسی پیشرفت کی صورت میں محکموں اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر پر اتفاق کیا گیا۔چیف سیکریٹری نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ متعلقہ مشینری، آلات اور اہلکار فوری تعیناتی کے لیے تیار ہوں۔محکمہ خوراک، جو عام طور پر ایل او سی سمیت دور دراز علاقوں میں خوراک کی سپلائی کا ایک ماہ کا ذخیرہ رکھتا ہے، کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسٹاک کی مقدار کو دوگنا کرے۔ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ ادویات اور طبی عملے کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنائے، جبکہ تمام ایمبولینسز کو فعال حالت میں رکھا جائے۔ایس ڈی ایم اے کو ہنگامی ردعمل کو مربوط کرنے کے لیے فوکل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اسے ضلعی سطح کے ہنگامی منصوبوں کے مطابق غیر خوراکی اور خراب نہ ہونے والی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے

۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔ طویل تنا کی صورت میں طلبہ کے لیے تعلیمی خلل کو کم کرنے کی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔محکمہ ہائی ویز کو ہدایت کی گئی کہ ناران (خیبر پختونخوا میں) کو نوری ٹاپ کے راستے وادی نیلم کے علاقے سرگن سے ملانے والی سڑک کو ہنگامی نقل و حرکت اور نقل مکانی کے لیے کھلا رکھا جائے۔محکمہ صحت، تعلیم، سول ڈیفنس، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، بجلی، ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کو ضروری خدمات قرار دیا گیا۔ ان محکموں میں ملازمین کے لیے پہلے دی گئی تمام چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے تمام 13 حلقوں میں تقریبا 4 لاکھ 27 ہزار افراد نیلم سے لے کر جنوبی بھمبر ضلع تک ایل او سی کے پانچ کلومیٹر کے اندر رہتے ہیں اور وہ اپنی لچک کے لیے مشہور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا بھارتی مطالبہ مسترد ؛پاکستان کو 2.

3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اجلاس میں کا جائزہ ہدایت کی کی گئی کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع

برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔

کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
  • قطر پر اسرائیلی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عرب، اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری: اسرائیل کے خلاف قطرکو جوابی اقدامات کیلئےتعاون کی یقین دہانی
  • اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر