بزنس کمیونٹی غیر جانبدار میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بزنس کمیونٹی غیر جانبدار میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر دنیا بھر، بالخصوص غزہ اور پاکستان کے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت ایک جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادیٔ اظہار رائے اور آزادانہ صحافت کی مکمل ضمانت دیتا ہے، جبکہ شہریوں کے حقوق، ذمہ داریوں اور سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے اس دن کو صحافیوں اور میڈیا اداروں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا موقع قرار دیا اور کہا کہ میڈیا پر غیر ضروری پابندیاں جمہوری اقدار کو کمزور اور معاشرتی تقسیم کا باعث بنتی ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا کے دور میں جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ معلومات کو میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے صحافتی تنظیموں اور ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
عاطف اکرام شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی آزاد اور غیرجانبدار صحافت کے ساتھ کھڑی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے: چین کا بڑا اعلان زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی چین،2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55 شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔