لاہور:

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے بھی شرکت کی جبکہ احسن کامرے نے معاونت کے فرائض سرانجام دیے۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح کیلیے کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جرنلسٹ سپورٹ فنڈ دوگنا کر دیا گیا، جلد صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 3200 صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو پلاٹ دیے جائیں گے۔

چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف نے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ’انفارمیشن اسموگ‘ ہے، ہر طرف فیک نیوز، اے آئی آڈیو اور ویڈیو کا طوفان ہے، اس کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں، لہٰذا ہمیں فیکٹ چیکنگ میکنزم کو فروغ دینا ہے۔

دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلیے میڈیا کی آزادی ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید ، تضحیک میں بدل گئی ہے، مادر پدر آزادی سے ٹرکائو اور ہیجانی کیفیت ہے، آئین پاکستان، قوانین اور ضابطہ اخلاق پابند کرتا ہے کہ آزادی اظہار ہو اور سب ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میڈیا پر کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، انہوں نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کیلیے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات