بٹگرام کی بیوہ خاتون کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مریم نواز سے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
فائل فوٹو
بٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔
بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024 کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔
خاتوں کا کہنا تھا کہ 25 جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔
صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک نے دھکے دے کر اور پولیس بلا کر ان کو وہاں سے بھگا دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔