خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب میں آ ئندہ24گھنٹو ںمیں آندھی اور بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے.
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے فیڈرٹرپ کرنے سے کئی شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے. لاہور میں سو کلومیٹرفی گھنٹہ آندھی کے بعد بارش سے 565 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے فیصل آباد میں بارش کے باعث 150فیڈر ٹرپ کرگئے جبکہ اسلام آباد میں بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال ہے . گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاﺅالدین،کامونکی،حافظ آباد، سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہیں چکوال، جہلم اور بہاول نگر میں بھی بارش ہوئی اس کے علاوہ میانوالی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سرگودھا میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوئے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
ملک میں 3اگست تک شدید بارشوں کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لیے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور اور چارسدہ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔
بادسوات، ہنارچی، ترسات، ہندور، درکوٹ، اشکومن، ششپر، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، ارکاری کے علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔