لاہور:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے  میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے آئندہ 3 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں اور اس سلسلے میں  عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے خراب موسم میں کھلے آسمان تلے نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 2 افراد جاں  بحق جب کہ 24 زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 9 عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور میں بارشوں  کا امکان ہے۔ اسی طرح مری اور گلیات میں بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

حکام نے موسم کی صورت حال کے پیش نظر ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور شدید بارش سے گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے موسم خوشگوار ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 20 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طوفانی بارش

پڑھیں:

پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

—فائل فوٹو

پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ 

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

پنجاب: فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، سانس لینا بھی صحت کیلئے خطرہ

اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں

محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ 

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور