خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی چند اضلاع میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔
خیبر، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں بالخصوص پشاور اور بنوں ڈویژن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران کا کول میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میر کنی 5، پتن 2، بالا کوٹ اور چترال میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔