ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس کرائم کے خاتمے پر رہا ہے، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ کیپیٹل سٹی کے ڈائینامکس مختلف ہوتے ہیں، مرگلہ ہلز میں ٹریلز کیلئے علیحدہ سے ٹریل پیٹرولنگ ٹیم بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سائیکل اور پیدل پیٹرولنگ شروع کروا دی ہے، سیف سٹی کے فیز ٹو پر بھی عمل درآمد ہونے والا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کیلئے اینٹی رائٹ یونٹ بنایا گیا ہے۔

جواد طارق نے مزید کہا کہ بعض جماعتیں یا گروپس صرف ریڈ زون میں جانے پر بضد ہوتے ہیں، ایسی جماعتوں اور گروپس کو روکنے کیلئے کافی سخت اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

بارش کے دوران حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکٹر جی بارہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوا، کاروباری مراکز ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور سے سیر کے لئے آئے خاندان کی کشتی خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث الٹ گئی جس سے چھ افراد ڈوب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے پانچ کو زندہ بچالیا۔ ہری پور میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے اس کے علاوہ میرپور کے علاقہ اسلام گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پنڈدان خان کے محلہ خیرشاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈڈیال آزادکشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بکری ہلاک ہوگئی جبکہ کئی دکانوں میں برقی آلات جل گئے۔

ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی

پنجاب کے علاقے چکوال میں آندھی کی وجہ سے دکانوں کے شیڈ اور بل بورڈزروڈ پر آ گرے اورکئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق اسی فیصد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے  پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کیلئے کوئی سٹرکچر بنایا تو  ہم اسے تباہ کردیں گے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے  لیے مقرر
  • اسلام آباد میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پرواز کا رخ بھی موڑ دیا گیا
  • بارش کے دوران حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
  • محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں: چیئرمین این آئی آر سی
  • مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق سے ملاقات
  • منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
  • اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار
  • آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان