اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی  کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سزا معطلی کی سماعت کے لیے مقرر

پڑھیں:

پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے

پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ہماری انفرادی اوراجتماعی طور پر ذمہ داری ہے کہ وہ پانی بچانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پانی بچانا زندگی بچانے کے مترادف ہے اور پانی کی ہر بوند اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی سی ڈی اے کی ترجیح ہے اور ہم اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد واٹر ایجنسی کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد واٹر ایجنسی کو آبی ماہرین، جدید آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت سمیت تمام ضروری وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واٹر ایجنسی ہمارے پائیدار آبی مستقبل کے ویژن کی عکاس ہے اور ہم اس کے انتظامی اور گورننس ڈھانچے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی آبی ضروریات کو مثر طریقے سے پورا کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ پانی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں، پانی بچانے والے آلات استعمال کرکے اور پانی کے استعمال میں احتیاط برت کر پانی کے ضیاع کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم اجتماعی طور پر اس سلسلے میں اہم تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا، اساتذہ اور معاشرے کے دیگر طبقات میں پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال کے بارے میں موثر آگاہی مہمات کے ذریعے ہم اپنی ضروریات کے مطابق آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بناسکتے ہیں۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی مستقبل کی آبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل آبی زرائع کی تلاش میں بھی مصروف ہے۔ اجلاس کے دوران متبادل آبی ذرائع اور پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کی جدید کاری سمیت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے اپنی طویل المدتی حکمت عملی کے مطابق سی ڈی اے قومی اور بین الاقوامی ڈونرز اور پانی سے متعلق ترقیاتی کاموں میں شراکت داروں کے ساتھ قابل عمل آبی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے مختلف فزیبلٹی اسٹڈیز پر کام کر رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف آج اور مستقبل میں اسلام آباد کے ہر شہری کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس اہم وسائل کے تحفظ کی فوری ضرورت ہے۔ سی ڈی اے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کیلئے آبی وسائل کے تحفظ میں ہاتھ بٹائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کا اختتام اس پیغام کے ساتھ کیا کہ انفرادی اور اجتماعی کوششیں مل کر ہمارے آبی وسائل کے تحفظ کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں تاکہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے، زرعی زمینوں کی آبپاشی ہوسکے اور دیگر ضروریات کیلئے پانی کا استعمال ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر کام کریں تاکہ ہر کسی کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
  • اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
  • پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین
  • 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
  • ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا
  • ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں