سندھ طاس معاہدے کی معطلی ، پاکستان کاسفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔
(جاری ہے)
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ذرائع کے مطابق تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی
پڑھیں:
راولپنڈی ؛ افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار
سٹی 42: حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ پانچ روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔63 مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار کرلیے اور216 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔مقدمات تھانہ سٹی ، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن ،صادق آباد ،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ ،سول لائنز،مورگاہ ، نصیر آباد،مندرہ ، جاتلی ،صدربیرونی،گوجرخان ،دھمیال،کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے۔شہری اپنی پراپرٹی کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں۔
شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں۔شہری کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کے ساتھ کسی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمی نہ کریں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کوئی شہری کسی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے ۔قانونی طور پر مقیم غیر ملکی متعلقہ تھانہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔تمام شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مساجد سے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں