سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ پاکستان نے اہم فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔
سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا کہ تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کی معطلی
پڑھیں:
ایشیا کپ کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
سٹی42: پاکستان کی بعض میڈیا آؤٹ لیٹیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا یہ بیان شائع کیا ہے کہ شیک ہیڈ تنازعہ کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آج بدھ کے روز اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے رسمی بیان میں بتایا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ مشاورت جاری ہے اور کل(آج) تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
ترجمان نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔
اب یہ حقیقت کھل چکی ہے کہ بھارت کی حکومت نے ایشیا کپ کے پاکستان بھارت میچ میں مداخلت کی اور کرکٹ کو نورمز کی دھجیاں اڑانے کے لئے میچ ریفری کو بھی آلہ کار بنایا۔
پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم بھارتی میڈیا آؤٹ لیتس نے یہ دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
جس کے بعد پاکستان کی بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے قیاس آڑائیاں کیں کہ پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔
اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی
آج پاکستان کا ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات سے میچ شیڈول ہے۔ لیکن پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کے متعلق کل منگل کے روز جو شیدول ہوئی نیوز کانفرنس کرنا تھی وہ نہیں کی۔ اب بورڈ کے ترجمان کے بیان سے یہ سامنے آیا ہے کہ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
تنازع کیا تھا
اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
بچے بچ گئے!
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
Waseem Azmet