اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مندوب اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
دوسری جانب پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی آج رات 8 بجے نیویارک میں اہم پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے۔
اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔
بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، امریکا کا مطالبہ
فوجی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو پھر یہ ہماری چوائس ہوگی کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی پاکستانی مندوب عاصم افتخار ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی پاکستانی مندوب عاصم افتخار ملاقات وی نیوز مندوب عاصم افتخار پاکستانی مندوب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون ، ایران اسرائیل جنگ بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔