پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے مگر بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے۔

بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری، بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔ یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے۔ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کہ پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تحقیقات کی کی پیشکش

پڑھیں:

کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟

پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری

گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔

پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات

27اپریل کو پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں چین کی جانب سے کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہییں لیکن بھارت نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ثالثی کی پیشکشیں

اسی طرح ترکیے اور ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکشوں پر بھی بھارت کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ اس وقت امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، لیکن ممکنہ طور پر بھارت کسی بھی قسم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے گریز کرے گا کیونکہ یہ اُس کے بین الاقوامی امیج اور ملکی سیاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت کا انکار

 22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد 24 اپریل کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں بھی بھارت نے اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائے جانے کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیساتھ اپوزیشن بھی بھارت کو سخت جواب دینے کے لیے تیار

بھارت غیر جانبدرانہ تحقیقات سے گریزاں کیوں ہے؟

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں، لیکن بھارت جو اِس واقعے کے فوراً بعد اپنی روایت کے مطابق پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا چکا ہے، واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے گریزاں ہے۔

بھارت نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ، نیوٹرل اور بین الاقوامی تحقیقات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کے پاس شواہد ہیں کہ اِس واقعے میں پاکستان ملوث ہے۔ لیکن کیا بھارت اگر بین الاقوامی تحقیقات سے گریز کرے گا تو دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی ہو پائے گی؟

دو طرفہ معاملہ

بھارت ترکئے اور ایران کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو مسترد کر چُکا ہے اور وہ کشمیر کو ایک دو طرفہ معاملہ سمجھتا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کا ایک مسلسل مؤقف ہے کہ اُسے کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی ثالثی قبول نہیں۔

کئی ممالک نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے نقطہِ نظر کی حمایت کی ہے لیکن بھارت اس معاملے پر کسی بھی تحقیقات کے لیے تیار نہیں اور اُس کا کہنا ہے کہ اُس کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے کی گئی تفتیش کافی ہے۔

راہول گاندھی

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پہلگام واقعے پر حکومت کی جانب سے ناکافی حفاظتی انتظامات پر تنقید تو کی لیکن غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اُنہوں نے بھی زور نہیں دیا۔

پاکستان کی کشیدگی کم کرنے کے لیے کوشش

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے تناظر میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا۔

سیکریٹری جنرل نے امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس وقت خطّہ کسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ کی پاک بھارت وزرائے خارجہ سے بات چیت متوقع

26 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت خود سے کشیدگی کم کرنے کا کوئی حل نکال لیں گے لیکن کل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بات کریں گے اور اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بات چیت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ملکوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔

روس کا بیان

اس صورتحال میں روس نے بیان دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے سے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

ترکیے کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکیے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ترکی کا زیادہ جھکاؤ پاکستان کی طرف ہے۔ 28 اپریل کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے دونوں ممالک سے کہا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ خطہ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ترکیہ خطے میں امن کا متمنی ہے

گزشتہ روز انقرہ میں کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد تُرک صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنی سرحدوں پر کشیدگی کم کریں۔

انہوں نے کہا ترکیہ خطے میں امن کا متمنی ہے۔ اُنہوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ اس کے بعد اُنہوں نے وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

سعودی عرب

سعودی عرب بھی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اِس سلسلے میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو فون بھی کیا تھا۔

برطانیہ

برطانیہ نے پہلگام واقعے میں کوئی ثالثی کردار ادا کرنے کی پیش کش نہیں کی۔ برطانیہ نے دہشتگردی کی مذمت کی اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے سے مسائل کا حل نکالیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار امریکا پاک بھارت کشیدگی پاکستان ترکیے چین ڈونلڈ ٹرمپ رجب طیب اردوان سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ؛   پاکستان نے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعہ پرعالمی تحقیقات کی پیشکش برقرار، کوئی ایک ملک تحقیقات کرے یاکمیشن بنادیاجائے،خواجہ آصف
  • پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم
  • کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟
  • سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش
  • وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ،  خودمختاری کا دفاع کریں گے
  • بھارتی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش
  • اقوام متحدہ میں جھوٹے بھارتی بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور چین کو مبارکباد