پاکستان علاقائی امن کا خواہاں لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں؛ آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی اسٹرائیک کور منگلا کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک نامی مشق کا مشاہدہ کیا، مشق میں منگلا اسٹرائیک کور کے دستوں نے حصہ لیا، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی جنگی مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ فوجی دستوں نے ہم آہنگ، متحرک اور مؤثر کارروائیاں پیش کیں ۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور سخت ردعمل دیا جائے گا ۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
ہیمر اسٹرائیک مشق پاکستان آرمی کی تربیتی برتری اور تکنیکی جدت کا عکاس ہے ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔