گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئنز شپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
دبئی میں گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئنز شپ میں پاکستان کے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا، دبئی میں گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنشینل چیمپئنز شپ میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا۔ پاکستان کے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو ہراکر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کردیا۔دبئی میں جاری مقابلوں میں بھارت، سری لنکا، دبئی، جرمنی، فرانس، جنوبی افریقا، میکسیکو، فن لینڈ، اٹلی، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جواد احمد نے ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والے جواد احمد پرو باڈی بلڈنگ شو میں پاکستان گول میڈل کیساتھ سرفہرست ہے، بھارت چاندی کے تمغے کیساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کانسی کے تمغے کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرسکا۔
جواد احمد کا کہنا ہے کہ میرے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرسکا ہوں، ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں بھارتی کھلاڑیوں سے پہلی پوزیشن چھیننا سب سے بڑی کامیابی ہے، قوم کی دعاؤں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے گولڈ میڈل جواد احمد نے بھارت اپنے نام
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کو سپانسر کرنے کے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیئے
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کو سپانسر کرنے کے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیئے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آج اسلام آباد میں نہایت اہم پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ 25اپریل کو بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد عبدالمجید کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کررہا ہے۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دہشتگردی خود کر رہا ہے اور اپنی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کے لئے فالس آپریشن کر کے پاکستان پر بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ : پہگام واقعے کے 7 دن بعد بھی بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ،
تعطیل کا اعلان
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی نیوز کانفرنس میں بھارت کے پاکستان کے اندر دہشتگردی کروانے میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیئے۔ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ انڈین ہینڈلر کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی ، موبائل ڈیٹا کا فرانزک جاری ہے۔
Waseem Azmet