ٹرمپ آرگنائزیشن دبئی میں ٹاور کی تعمیر شروع کر رہی ہے، جس میں 20 ملین ڈالر کی قیمت کے پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے، جبکہ امریکی صدر کے خلیج کے دورے سے چند ہفتے قبل اس آرگنائزیشن کی جانب سے قطر میں پراپرٹی کا ایک نیا منصوبہ بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا

سعودی عرب کے ایک ڈویلپر کی لندن میں درج یونٹ Dar Global Plc نے دبئی کی مرکزی شاہراہ پر دنیا کے بلند ترین ٹاور کے نظارے کے ساتھ 80 منزلہ ٹاور بنانے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

فرمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی تعمیر میں ایک ہوٹل، برانڈڈ ہومز، ایک رکنی کلب اور اسکائی پولز کے ساتھ پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ اسے مکمل ہونے میں کچھ سال لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم

فرمز کے مطابق اس منصوبے میں 126 کمروں کا ہوٹل اور 446 اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، جن کی قیمتیں 4 ملین سے 5 ملین درہم (1.

1 ملین – 1.4 ملین ڈالر) تک ہو گی۔ پینٹ ہاؤسز پر تقریباً 74 ملین درہم لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کل مالیت 1 بلین ڈالر ہے اور اس کی مانگ کافی زیادہ ہے۔خریداروں کو کرپٹو کرنسیوں میں ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا، ڈار گلوبل کے چیف ایگزیکٹو زیاد الچار نے کہا ہے کہ کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ قطر میں پراپرٹی کے ایک نئے منصوبے کی نقاب کشائی کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

یہ اعلانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج کے دورے سے قبل سامنے آئے ہیں، جہاں وہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ 2008 میں ٹرمپ آرگنائزیشن نے دبئی میں مصنوعی جزیرے پر شروع ہوئے پروجیکٹ کو مالی بحران کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ آرگنائزیشن ٹرمپ فرم دبئی سعودی عرب قطر مشرق وسطیٰ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

دورانِ سماعت عمران خان اور بشریٰ  بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے اور اپنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اپیل مقرر کرنے کا میکنزم ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں پہلے بھی یہاں زیر سماعت ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آپ کے آفس سے متعلق شکوے کی بات ہے۔ شکایت ہے جو آپ کے سامنے رکھنی ہے۔ تیسری دفعہ بانی پی ٹی آئی اس کیس میں جیل میں گئے ہیں۔ دوسری دفعہ پھر نیب نے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ۔ تیسری دفعہ سزا کے بعد وہ جیل میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہماری سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہو جائیں ۔  سزا معطلی کی ہماری درخواستیں پڑی ہوئیں ہیں ۔ جو درخواستیں لگنی چاہییں وہ لگ نہیں رہیں۔ جو اپیلیں نہیں لگنی چاہییں وہ آفس لگا رہا ہے۔ فیصلے موجود ہیں کہ خواتین کو ریلیف ملتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال قید ہے، اپیل کیوں مقرر نہیں کررہا۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹ فارم نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں التوا میں ہیں۔ توشہ خانہ اپیلیں زیر التوا پڑی ہوئی ہیں۔ مجھے ابھی سمجھ آئی ہے آپ کی عدالت سے ہمیں ریلیف مل جاتا ہے۔ یہ آفس ہے جو کیس لگا نہیں رہا ۔

سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال سزا کی قید ہے، اس کی سزا معطلی کی سماعت لگا دیں۔ بشریٰ بی بی کا اس کیس میں کردار بھی کوئی نہیں۔ اس صورت حال میں مجھے اپنی 22 سالہ وکالت کی ٹریننگ پر شک ہو جاتا ہے۔

بعد ازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ دن بتا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
  • نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • امریکی صدر ٹرمپ قطر میں اپنے پہلے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آج اعلان کرینگے
  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟
  • شاہد آفریدی کی پاکستانی کھانوں سے محبت، دبئی میں ’لالہ دربار‘ کی شاندار دوبارہ لانچنگ
  • کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سعید غنی
  • کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعید غنی