آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنےکا بھی امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔
نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، جس میں پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا۔ ہم دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ 2025 کو طے پایا تھا۔
اس سے قبل بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ اس بارے میں بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے، تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری طرف پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے۔ آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کوپاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پاکستان کو ارب ڈالر
پڑھیں:
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔