بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارت کو پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا از سر نو جائزہ لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا
نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بینسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائےگا، دوسرے ممالک کے خدشات پر ہم تبصرہ نہیں کرتے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو 2.
حکام نے بتایا کہ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 25 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان سے بات چیت کامیاب، 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف
بھارت نے حالیہ کشیدگی کے بعد آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی مانیٹری فنڈ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا از سر نو جائزہ لے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف از سر نو جائزہ اسٹاف لیول معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس بھارت بھارت کو شکست پاکستان قرض وزارت خزانہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس بھارت بھارت کو شکست پاکستان وی نیوز ایگزیکٹو بورڈ ا ئی ایم ایف پاکستان کو ارب ڈالر
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت کی آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوششں کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ کی بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا۔ پاکستان پائیدار معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے آئی ایم ایف سے مل کر کام کرتا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف عالمی مالیاتی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آئی ایم ایف کی غیر جانبداری کا تحفظ کیا جائے گا۔
پاکستان نے پہلگام حملے میں کسی بھی طرح کے کردار کی تردید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا آئی ایم ایف پروگرام پر منفی بیانیہ سندھ طاس معاہدہ کی غیرقانونی معطلی جیسا ہے، بھارتی اقدامات اس کی بین الاقوامی قانون اور عالمی اداروں کو نظرانداز کرنے کا عکاس ہے۔
بھارتی اقدامات علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے منافی ہیں، بھارت کا یہ رویہ خطے کے عدم استحکام کا باعث ہے۔ یہ رویہ کثیر جہتی کے اصولوں پر عمل میں بھارت کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظر ثانی کرے۔