پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نیویارک(اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر کونسل کا اجلاس جلد یا بدیر ہو سکتا ہے، جب کہ پاکستان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے سمیت ’تمام آپشنز‘ کھلے رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے سمیت تمام آپشنز موجود ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن (یو این سی اے) کے صدر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔
یونان کے سفیر انجیلوس سیکیریس نے یہ بات جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کو یونان کی ایک ماہ طویل صدارت کے دوران سلامتی کونسل کے کام کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
انجیلوس سیکیریس نے کہا کہ ہم قریبی رابطے میں ہیں، لیکن یہ کچھ ایسا ہے جو جلد یا کچھ وقت بعد ہو سکتا ہے، ہم دیکھیں گے، ہم تیاری کر رہے ہیں، یہ ہماری (یو این ایس سی) صدارت کا پہلا دن ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ ابھی تک کسی فریق کی جانب سے باضابطہ درخواست پیش نہیں کی گئی ہے، لیکن اس طرح کی بحث کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً اگر اجلاس بلانے کے لیے کوئی درخواست آئی، تو میرے خیال میں یہ اجلاس ہونا چاہیے، کیوں کہ جیسا کہ ہم نے کہا کہ شاید یہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا بھی ایک موقع ہے، اور اس سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہم دیکھیں گے۔
پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے متنبہ کیا کہ موجودہ بحران تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے موجودہ انتہائی اشتعال انگیز ماحول میں معقول انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں، جو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے کارروائی کے خطرے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی اہم بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر چکا ہے، ہم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور، نیویارک میں او آئی سی گروپ اور سلامتی کونسل کے ساتھی ارکان کو بریفنگ دی ہے، ہم نے مختلف دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی اپنے مؤقف اور خدشات کا تبادلہ کیا ہے۔
بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، خواجہ آصف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
غزہ میں امداد کی مناسب ترسیل نہیں ہو پارہی،اقوام متحدہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)اقوام متحدہ نے بتایا کہ کیوں غزہ میں امدادی سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود امداد کی مناسب ترسیل نہیں ہو پارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی امور کی کورڈینیٹر اولگا چیریوکو نے بتایا کہ امداد کی فراہمی کے آغاز سے ہی غزہ میں داخل ہونے والے بہت سے ٹرکوں کو شدید بھوک کے ستائے فلسطینیوں نے خالی کردئیے جو غیر یقینی کی حالت میں اپنے خاندان والوں کے لیے غذا لے جانا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
اولگا چیریوکو نے بتایا کہ امداد کی مناسب تقسیم صرف اس صورت میں ممکن ہوسکے گی جب یہ تسلسل سے جاری رہے گی۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے ڈھائی ماہ کے دوران غزہ میں خوراک کے فراہمی مکمل طور پر بند کردی تھی، اب جب امداد کے لیے 70 ٹرک یومیہ کی اجازت دی گئی ہے تو یہ 5 سو سے 6 سو ٹرکوں کی یومیہ ضرورت سے بہت کم ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا کہ غزہ میں اسرائیل کی غیرقانونی فوجی پابندیوں کی وجہ سے ٹرکوں کی نقل حرکت پر پابندی ہونے کی وجہ سے امداد کا ایک بڑا حصہ غزہ کے جنوبی حصے میں جمع ہوگیا ہے۔