پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا:

’’بات جنگ سے شروع ہو کر ہائی اسکول والی بلاکنگ پر آگئی ہے! یہ آپ کا نقصان ہے۔ ان تمام بھارتی مداحوں کو محبت بھیجتا ہوں جو اس پابندی کا شکار بنے، اور دعا کرتا ہوں کہ سمجھداری غالب آئے تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔‘‘

فرحان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی لوگ ان کے انداز کو دلچسپ اور پرامن قرار دے رہے ہیں، تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں۔

ادھر بھارتی مداح بھی پیچھے نہیں رہے۔ پابندی کے باوجود کئی افراد نے VPN کے ذریعے ’’شیریں فرہاد‘‘ کو دیکھنا جاری رکھا اور اس کے اسکرین شاٹس فرحان سعید کو بھیجے، جنہیں اداکار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فرحان سعید کا یہ انداز جہاں ایک طرف مزاح سے بھرپور ہے، وہیں دوسری طرف یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ فن، سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار تک پہنچنے کا راستہ خود بنا لیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 10 دن، بھارت کو 2 ارب روپے کا نقصان

بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کے 10 واں روز متاثرہ پروازوں کی 1000سے تجاوز کرگئی جبکہ نقصان کا حجم 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے10 روز کے دوران 1000 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جس کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال  فضائی آپریشن معطل ہے۔

دہلی، ممبئی امرتسر بنگلور احمد آباد سے دبئی کی  بھارتی پروازیں بھی شدید متاثر ہیں،امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کےعملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوبار لینڈنگ اورری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کوائیرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے اخراجات کا سامنا ہے۔

بھارتی مسافروں کو دہلی، ممبئی، امرتسر احمد سے امریکا برطانیہ یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے تک بڑھنے سے شدید پریشانی لاحق ہے۔

بھارتی مسافروں کو پروازیں منسوخ ہونے پرائیرلائنزسے ریفنڈز بھی نہ مل سکے،پاکستان نے ابتدائی طورپر 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک۔ماہ تک کے لیے  بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے2019 میں پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایرلائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا جھٹکا لگا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 10 دن، بھارت کو 2 ارب روپے کا نقصان
  • پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیاگیا، عطا تارڑ کا دلچسپ انکشاف
  • بھارتی مداح وی پی این لگا کر اپنے پسندیدہ اداکار فرحان سعید کو دیکھنے لگ گئے
  • بھارتی ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان پہنچا؟
  • پہلگام واقعہ پر آفریدی کا ایک بیان؛ بھارتیوں کی نیندیں حرام کرگیا
  • بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
  • پہلگام واقعہ کے بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
  • پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
  • یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے