ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترک بحریہ کا جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان پاک فوج نےمزید بتایا کہ ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیر سگالی
پڑھیں:
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کے موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں کاگروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">