بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
بہاولپور:
بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔