ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی، شہریوں کی آسانی کے لئے چھ رہبر سینٹرز کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے چھ رہبر سینٹرز کا آغاز کردیا، جن میں لرنر، انٹرنیشنل، لائٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل پرمٹ شامل ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عائشہ بٹ نے ان مراکز کا افتتاح کیا، جو عوام کو جدید، موثر خدمات پیش کرنے کے لیے اسمارٹ آفس ماڈل پر بنائے گئے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا اور ایک ایسے شہر میں ڈرائیونگ کی قانونی عادات کو فروغ دینا ہے، جہاں کی آبادی اب 2.

3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، لاکھوں گاڑیاں،زیادہ تر موٹر سائیکلیں روزانہ سڑکوں پر چلتی ہیں۔گوجرانولہ میں نئے سنیٹرز میں سے تین دستگیر چوک، چونڈہ قلعہ اور جناح انٹر چینج پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ تمام مقامات وائرلیس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہیں اور سیکھنے والے، ڈپلیکیٹ، بین الاقوامی اور موٹر سائیکل لائسنس کا اجراء جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔

مزید برآں، شہری ٹریفک کی شکایات درج کر سکتے ہیں اور سڑکوں کے حالات اور سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او عائشہ بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ 15 لاکھ سے زائد لائسنس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں اور کم عمر افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ایرانی صدر کی وطن واپسی، کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی؟

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وفد کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینہ چوک، کلب روڈ، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، کورال، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بعض اوقات میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر شہریوں کو معمول سے زیادہ تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شہریوں کے لیے متبادل روٹس کی تفصیل

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سفر میں آسانی فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔

• ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے کے متبادل کے طور پر سروس روڈز استعمال کی جائیں۔

• بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب جانے والے مسافر H-8 انڈر پاس کا انتخاب کریں۔

• ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل جانے والے افراد کے لیے مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کو متبادل راستے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

• بری امام جانے والے شہریوں کو بھی نادرا چوک استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

• سیکٹر I اور H کی جانب سفر کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے منسلک سروس روڈز اختیار کی جائیں۔

• مری روڈ سے سرینہ ہوٹل اور فیض آباد براستہ راول ڈیم جانے والا راستہ آمد و رفت کے دوران عارضی طور پر بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کی رہنمائی اور اپیل

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ اضافی وقت رکھیں۔

ترجمان کے مطابق شہری سفر کے دوران کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شہریوں کو بروقت ٹریفک صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمانوں کی سیکیورٹی اور قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک میں عارضی رکاوٹوں کو برداشت کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ سفری پریشانی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد پولیس ایرانی صدر ٹریفک کی روانی ڈاکٹر مسعود پزشکیان وطن واپسی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان کی ٹرمپ سے غزہ جنگ رکوانے کی اپیل
  • پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
  • دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
  • وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی
  • ایرانی صدر کی وطن واپسی، کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی؟
  • فیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے بڑی سہولت
  • خصوصی رجسٹریشن مہم، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
  • رجسٹرڈ عازمین سے حج کوٹہ اس بار بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
  • غریب کا دشمن غریب