صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا دھاوا اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہے: اختر ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا دھاوا‘ انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریاں قزاقی ہے۔ اسرائیل نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ مارا۔ اخترڈار نے کہا ایک چھوٹے سے ملک کا پوری مسلم دنیا کو آگے لگا دینا ہماری نا اہلی اور دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کو روکنے کیلئے قلندرانہ کردار کی ضرورت ہے‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔ اختراقبال ڈار نے کہا سلامتی کونسل میں 6مرتبہ غزہ جنگ بندی پر ویٹو کرنے والا امریکی صدر ٹرمپ امن کے نوبل پرائز کا حقدار کیسے ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر حکومتی ارکان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے کی توثیق کرنے والی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل فلسطینی ریاست کو ایک بار پھر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کا مسودہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کی پیروی ہے جس میں کونسل کو غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ اور ایک عارضی بین الاقوامی سیکورٹی فورس کی تعیناتی پر آمادہ کرے گا۔
پچھلے مسودوں کے برعکس اس قرارداد کے تازہ ترین ورژن میں مستقبل کی ممکنہ فلسطینی ریاست کا ذکر ہے جس کی اسرائیلی حکومت سخت خلاف ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے لیے ہماری مخالفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے طویل عرصے سے فلسطین کی آزادی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل حماس کو نوازے گی اور اسرائیل کی سرحدوں پر حماس کے زیر انتظام ایک اور بھی بڑی ریاست کا باعث بنے گی۔