بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50، لاپرواہی پر 25 ہزار روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سندھ حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کردیا۔
نیا نظام موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 121 اے کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم سے نافذ کیا گیا ۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ، سنگل توڑنے اور غلط سمت ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں جرمانے گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ پر 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50 ہزار جرمانہ اور 6 ڈی میرٹ پوائنٹس لگیں گے، لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 25 ہزار جرمانہ اور 8 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ، غلط لین، دھندلے شیشے اور چھت پر سواریاں بٹھانے پر بھی سزا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لایا جارہا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سے بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف جرمانے نہیں بلکہ جانوں کا تحفظ ہے، سگنل توڑنا، ون وہیلنگ اور اوور اسپیڈنگ جان لیوا حرکات ہیں، بار بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ کیا جاسکے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی میرٹ پوائنٹس نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 22 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
موٹر سائیکل سواروں کو 11 سو سے زائد ٹکٹس دیے گئے جن میں لین وائلیشن، ہیوی سائلنسر کا استعمال، سرخ سگنل توڑنا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانا، شیشے اور اشارے نہ ہونا، کم عمر ڈرائیونگ، ڈبل سواری، بغیر ہیلمٹ سفر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ جیسے جرائم شامل تھے۔
علاوہ ازیں مختلف خلاف ورزیوں پر 24 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ اس مہم کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد پولیس ٹریفک ٹریفک قوانین